مقبوضہ کشمیر پر ملکی سیاسی قیادت متحد
مقبوضہ کشمیر پر ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کوئی جبر، ظلم، کرفیو، کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، مودی نے سیکولر اور جمہوری بھارت کا قتل کردیا۔
مسئلہ کشمیر پر سیاسی قیادت یک زبان ہوگئی اور مظلوم عوام کیلیے یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ۔ دنیا ساتھ دے یا نہ دے ۔ ہمیں مودی مائنڈسیٹ سے لڑنا ہے۔ بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے
بھی کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل کردی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کل ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر آپسی رنجشیں بھلا کر دنیا کو پیغام دیں گے۔
Comments are closed on this story.