Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سرفراز احمد نے عید کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کردی

اپ ڈیٹ 12 اگست 2019 05:00pm

sarfaraz

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عید کے پہلے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کردی، شوق سے پالا ہوا بیل اللہ کی راہ میں قربان کردیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عید پر مستحقین کو بھی یاد رکھا جائے۔

اس عید کی خوشیاں اہل خانہ کے ساتھ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عید گھر میں منائی۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں شوق سے پالا بیل رب کی راہ میں قربان کردیا۔

عید پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا اور پیغام دیا کہ عید پر مستحقین کو نہ بھولا جائے۔