Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بن گئے

شائع 12 اگست 2019 03:49pm
راہکیم کارنویل کا قد پونے سات فٹ جبکہ وزن 140 کلو ہے راہکیم کارنویل کا قد پونے سات فٹ جبکہ وزن 140 کلو ہے

جمیکا: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈز میں سیریز کھیل رہی ہے، اب تک بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی سیریز 0-3 سے جیتی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر اور دوسرا بھارت کے نام رہا ہے۔

یہ سب تو ایک طرف مگر دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے راہکیم کارنویل سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، بھارت کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں منتخب ہوکر انہوں نے دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چھبیس سالہ آل راؤنڈر راہکیم کارنویل (جو اپنی جسامت اور وزن کی وجہ سے ریسلر لگتے ہیں) کا قد پونے 7 فٹ ہے جبکہ ان کا وزن 140 کلوگرام ہے۔

انہوں نے اب تک 55 فرسٹ کلاس میچز میں 260 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ انہوں نے 2 ہزار سے زائد رنز بھی اسکور کئے ہیں۔

گزشتہ کیربیئن لیگ سے شہرت حاصل کرنے والے راہکیم کارنویل بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد دنیا کے وزنی ترین بین الاقوامی کرکٹر بن جائیں گے۔