Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وینا ملک نے ملالہ کو کھری کھری سناتے ہوئے اَن فالو کردیا

شائع 12 اگست 2019 01:01pm

malalaveena

پاکستانی اداکارہ وینا ملک آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کھری کھری سناتے ہوئے اَن فالو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ وینا ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی سے ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں اَن فالو کردیا کیونکہ انہوں نے جب تک اس معاملے پر کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔

وینا ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ اگر آپ نے کشمیر کے مسئلے سے آگاہ ہونے کے باوجود ابھی تک اس حوالے سے بھارت کو کچھ کیوں نہیں کہا؟ میں ٹویٹر پر آپ کو ان فالو کر رہی ہوں'۔

معاملے پر ملالہ نے وینا ملک کو براہ راست کچھ نہ کہا تاہم تین روز بعد انہوں نے کشمیر کے معاملے پر بالآخر ٹویٹ کردیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان یا بھارت دونوں میں سے کسی ملک کا نام تک نہ لیا اور کشمیریوں کو اپنے وطن جنوبی ایشیا کا باسی قرار دیا۔

وینا ملک نے ملالہ یوسفزئی کو اَن فالو تو کردیا تھا مگر جب اس معاملے پر اُن کا موقف جانا تو وہ خود کو نہ روک سکیں اور ایک مزید ٹویٹ داغ دیا۔

اس ٹویٹ میں وینا نے طنزیہ طور پر جنوبی ایشیا کو نیا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ملالہ کا تعلق اس ملک سے ہے جو ابھی معرض وجود میں آیا ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی اس معاملے سے متعلق بات کیوں نہیں کررہی ہیں۔