نماز عید کے دوران مسجد کی چھت گرنے سے 3 نمازی شہید
کراچی: نماز عید کے دوران مسجد کی چھت گرنے سے تین نمازی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ روز تک ہونے والی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات کے نتیجے میں تیرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ علی گڑھ سوسائٹی میں واقع مسجد ابو حریرہ کی چھت عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران گر گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں،جب تک تین نمازی شہید جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
بارش کے دوران چھت کمزور ہوجانے اور نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا، زخمی ہونے والے نمازیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 13 افراد زندگی کی بازی کھو بیٹھے، کرنٹ لگنے سے قربانی کے لئیے جائے جانے والے سات جانور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments are closed on this story.