Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

شائع 12 اگست 2019 07:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، کراچی سے منتخب تمام ارکان اسمبلی کو عید پر حلقوں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ منتخب ارکان اسمبلی عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں، کئی دہائیوں سے کراچی کو نظرانداز کیا گیا، کراچی میں عوام کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔ کراچی میں سہولتوں پر جامع پیکج کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔