Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'ہمارا مقابلہ گجرات کے قصائی سے ہے'

شائع 12 اگست 2019 07:37am

Untitled-1

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ گجرات کے قصائی سے ہے، حکومت مودی کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کرے۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے پوری زندگی کشمیر کا کیس لڑا، امت مسلمہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا چاہیے تھا۔

سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہا ہے، عالمی عدالت بھارت کے خلاف حکم امتناع دے سکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ جنگی جرم ہے۔ امت مسلمہ کشمیر کے مسئلے پر کیوں خاموش ہے۔

منصورہ میں نماز عید الاضحیٰ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا تو یہ سقوط ڈھاکہ سے بڑھ کر ظلم ہوگا، ایک جانب ملک آزمائش سے دوچار ہے اور دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں۔