Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا آٹھواں روز: اشیائے خوردونوش کی قلت

شائع 12 اگست 2019 06:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، آٹھویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں ہیں۔ کشمیری عوام پر زندگی تنگ کردی گئی، اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے، بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔

  مقبوضہ وادی میں تباہی ہی تباہی ہے، لیکن کشمیریوں حوصلے بلند ہیں۔

مودی سرکار کی ڈھٹائی بھی  برقرار ہے، انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروس  بدستور بند ہے۔ مقبوضہ علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ تاحال منقطع ہے۔

سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنما نظر بند اور گرفتار ہیں۔