Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھی آزاد فضاؤں میں عید کی خوشیاں منا سکیں گے'

شائع 12 اگست 2019 06:18am

buzdarimage

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید پر محروم طبقات کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بہن بھائی بھی آزاد فضاؤں میں عید کی خوشیاں منا سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے۔ آج کے دن ہمیں اس وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیں آج اپنے مظلوم کشمیری بہن، بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے، آزادی کے حصول کیلئے ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرچکے، آزادی کی متلاشی آنکھیں پیلٹ گن سے چھلنی کی گئیں لیکن ان آنکھوں میں آزاد کشمیر دیکھنے کی آرزو برقرار ہے، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام نے کشمیری عوام کی عید کی خوشیاں چھین لی ہیں لیکن وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بہن بھائی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔