Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

شائع 12 اگست 2019 04:44am

Untitled-1

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکہجی کے لیے عید سادگی سے منائی جائے۔

صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یادگار ہے، قربانی کے جذبے کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آج کادن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔