Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اپ ڈیٹ 12 اگست 2019 05:16am

Untitled-1

کراچی: ملک بھر میں عیدالاضحی آج مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مختلف مقامات پر چھوٹے اور بڑے نمازعید کے اجتماعات منعقد کئے گئے، جس کے بعد شہری سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کر رہے ہیں۔

اس بار کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں عید سادگی سے منائی جا رہی ہے۔

کراچی میں شدید بارش کے باعث عید گاہوں میں پانی جمع ہے۔ جس کے باعث عید کی نمازمساجد میں ادا کی گئی۔ رات بھر بچے اور بڑے جانوروں کی آؤ بھگت میں لگے رہیں۔

اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا، پشاور کی مرکزی عیدگاہ میں نماز عید ادا کردی گئی، نمازیوں نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

جہلم میں بھی عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ضلع بھر میں 306 مقامات پر عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور کی قدیمی اور تاریخی بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی  گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔