Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی جغرافیائی تبدیلی کی کوشش ہے، وزیراعظم

شائع 11 اگست 2019 09:12am
وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر آر ایس ایس کے نظریہ کے مطابق ہورہا ہے، جس کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش ہے، یہاں سوال یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخرکار اسے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔