Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کشمیریوں کے صبر کا لاوا پھٹ گیا، بھارتی کرفیو روند ڈالا

شائع 11 اگست 2019 05:39am

Untitled-1

ظلم بہت ہوا اب حق لیں گے اور ڈنکے کی چوٹ پرلیں گے، لاوا پھٹ گیا کشمیر اُٹھ گیا۔ بچے، بوڑھے اور جوان  پابندیاں جوتے کی نوک پر رکھ کر باہر نکل آئے۔

پاک سرزمین کی محبت میں سبز ہلالی پرچم تھاما اور پھر وادی آزادی کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ آرٹیکل 370 ختم کرنے کو مسترد کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارت کی پابندیوں کو پاؤں تلے روند ڈالا۔ سخت کرفیو کے باوجود ہزاروں شہری گھروں سے نکل آئے۔

سبز ہلالی پرچم اُٹھائے نوجوانوں کے نعروں سے وادی گونج اُٹھی۔ بھارتی فوج بس دیکھتے ہی رہ گئے۔ بوکھلاہٹ میں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے گولیاں برسادیں۔ جس کے نتیجے میں متعداد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

بھارت کیخلاف کارگل بھی اُٹھ کھڑا ہوا، فوجی جہاں دکھتے ہیں بچے پتھر برساتے ہیں۔