Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی فلم فیسٹیول کے موقعے پر پاکستانیوں کا احتجاج

شائع 11 اگست 2019 05:28am

Untitled-1

میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھارتی فلم فیسٹیول کے موقع پر سمندر پار پاکستانیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے فیڈریشن اسکوائر پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں سکھ برادری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے بھارتی فلم فیسٹیول کے وینیو کے سامنے دھرنا دیا، فلم فیسٹول میں شاہ رخ خان، کرن جوہر، ملائکہ اروڑہ سمیت بالی ووڈ کے دیگر فنکار شریک تھے۔