Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'اقوام عالم کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتا'

شائع 11 اگست 2019 05:23am
 فائل فوٹو فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن جبکہ بھارت خطے میں بے امنی اور کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے۔

اسکائی نیوز کو انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔