Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کے الیکٹرک کا کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنےکامشورہ

شائع 11 اگست 2019 05:10am

load shedding

کراچی: کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی شہر میں بیشتر جگہوں پر سیلابی صورتحال ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے، سیفٹی کے تناظر میں کچھ علاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ان علاقوں میں ابراہیم حیدری، کورنگی، لانڈھی، بن قاسم شامل ہیں۔ ویسٹ وہارف، ولیکا، کھارادر اور میٹروول کی بجلی بھی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سیلابی پانی کے باعث تکنیکی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے، بجلی کی کچھ تنصیبات سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔