Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وزیراعلیٰ کا رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

شائع 11 اگست 2019 05:02am

Untitled-1

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے شاہراہ فیصل، اسٹیڈیم روڈ، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، صفورہ چورنگی اور موسمیات سمیت مختلف علاقوں میں گئے اور بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹار گیٹ کا بھی دورہ کیا اور حکام کو پانی کی نکاسی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی اور واٹر بورڈ فوری مشینری لگوائیں اور روڈ کلیئر کریں۔

وزیراعلیٰ نے صفورہ کے قریب نالے کا معائنہ کیا اور خود شدید بارش میں کھڑے ہوکر ٹرک پر لگے ہوئی سکشن مشین لگائی۔

سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔