Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اندرون سندھ: تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، کئی فٹ پانی

شائع 11 اگست 2019 04:55am

Untitled-1

کراچی: اندرون سندھ میں بھی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد سمیت ٹھٹھہ، گھارو، گجو، میرپور ساکرو اور ٹنڈو محمد خان کے گردونواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹھٹھہ میں مسلسل بارش نے جھل تھل ایک کر دیا، شاہی بازار اور تاریخی شاہ جہاں مسجد میں پانی داخل ہوگیا۔

ٹنڈو محمد خان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی رات گئے سے معطل ہے۔