Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی: رات بھر طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب، 5 جاں بحق

شائع 11 اگست 2019 04:44am

Untitled-1

کراچی: رات بھر طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شارع فیصل سمیت شہر بھر کی سڑکیں تالاب بن گئیں۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابقسب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر 120 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لانڈھی کورنگی میں 115 ملی میٹر، سرجانی ٹاون 72، پی اے ایف فیصل 55، پی اے ایف مسرور 32 اور یونیورسٹی روڈ پر 30 ملی میٹر پارش ریکارڈ کی گئی۔

ناظم آباد میں 30، نارتھ کراچی میں 16، گلشن حدید میں 15صدر میں 15، ڈیفنس میں 52 اور موسمیات پر 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب رات بھر طوفانی کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ مضافاتی علاقوں اور برساتی ندی نالوں کے اطراف قائم آبادیوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

 شہر کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے بجلی معطل ہے جبکہ کرنٹ لگنے سے کھارادر میں 35 سالہ عمر، اورنگی ٹاؤن میں 25 سالہ شہباز، بھینس کالونی میں شہبازحسین، سولجربازار میں 17 سالہ کیف اور راشد مہناس روڈ کے قریب 25 سالہ احسان اللہ جاں بحق ہوئے۔

بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔