Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ٹام بینٹن کے بابر اعظم کیلئے غیرمعمولی الفاظ

اپ ڈیٹ 12 اگست 2019 01:25pm

babar

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ان دنوں ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں جہاں وہ ایک کے بعد ایک کامیابی کے جھنڈے گاڑتے جارہے ہیں۔

سمرسیٹ کاؤنٹی کیلئے بابر اعظم کی اس شاندار کارکردگی کو جہاں مداح خوب سراہ رہے ہیں وہیں ان کے ٹیم میٹ ٹام بینٹن نے ان کی تعریف میں زبردست ٹویٹ کردیا۔

ٹام بینٹن نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس عظیم بلے باز کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوں، کیا کھلاڑی ہے یہ'، ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز ہیمپشائر کاؤنٹی کیخلاف 55 گیندوں پر شاندار سینچری اسکور کی تھی، وہ ویٹالٹی ٹی ٹوینٹی لیگ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اس سے قبل اسٹار بلے باز اسٹار بلے باز بابر اعظم کی وجہ سے کاؤنٹی کلب کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایگزیکٹیو بین وارین کو ویب سائٹ کی ٹریفک گنجائش میں اضافہ کرنا پڑگیا تھا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ کے پہلے میچ کے بعد ویب سائٹ سرور کی گنجائش میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اسی وجہ سے دوسرے میچ کو لائیو بھی نہیں دکھایا گیا تھا۔