گولیوں سے کشمیریوں کو دبایا جارہا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرفیو کے باوجود کشمیری باہر نکل رہے ہیں ۔ جب کرفیو ہٹے گا تو کیا حال ہوگا۔ گولیوں سے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گولیاں برساکر کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کرفیو کے باوجود کشمیری باہر نکل رہے ہیں، جب کشمیر میں کرفیو ہٹے گا تو کیا حال ہوگا؟
وزیر خارجہ نے کہا کہ گولیوں سے آواز دبانے کی کوشش ہورہی ہے، کشمیریوں کاساتھ نہیں دینےوالامحب وطن نہیں ہوگا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اگر ہم تقسیم ہوئے تو کشمیریوں کا مورال نہیں بڑھے گا،مقبوضہ کشمیر پر چین نے ہماری حمایت کی،دنیا بھی ہماری آواز میں آواز ملارہی ہے۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.