Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

معروف ماڈل نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شائع 10 اگست 2019 04:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بنگلورو: بھارت سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور سابقہ بیوٹی کوئین 32 سالہ جیوتی مالانی نے اپنی 7 سالہ بیٹی کو قتل کرکے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مِس انڈیا کرناٹکا میں 'شائننگ اسٹار' کا خطاب جینے والی ماڈل نے پہلے اپنی بیٹی کو بلڈنگ سے نیچے پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگادی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل اپنی شادی شدہ زندگی سے سخت پریشان تھیں۔

خودکشی سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ 'پاپا میں آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی میں بھی مما کے ساتھ جارہی ہوں' جبکہ جیوتی مالانی کا اپنے شوہر پنکج کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'میں بھی جارہی ہوں پنکج، بہت کوشش کی میں نے کہ سب ٹھیک کردوں لیکن شاید اب یہ ہونے والا نہیں ہے'۔