Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

رافیل نڈال کی فیبیو کو شکست، سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 01:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسپین کے رافیل نڈال اٹلی کے فیبیو کو شکست دے کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سرینا ولیمز نے نومی اوساکا کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

مونٹریال میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال کو فیبیو فوگنی کے خلاف فتح کے لئے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود نڈال نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، نڈال کی کامیابی کا اسکور دو چھ، چھ ایک اور چھ دو رہا۔

خواتین کیٹگری کے سیمی فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے جاپان کی ناومی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سرینا نے چھ تین اور چھ چار سے میچ اپنے نام کیا۔ پچھلے سال یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد سرینا کا ناؤمی سے یہ پہلا مقابلہ تھا۔