Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ان تمام لوگوں کو نقد انعام ملے گا جو۔۔۔ علی زیدی کا شاندار اعلان

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 08:30am

alizaidimagee

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے نالوں میں اترکر کچرا نکالنے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان کردیا۔

علی زیدی نے گزشتہ دنوں کراچی کی صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی اس ملک میں سب سے زیدہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ اس کی اہمیت جس قدر زیادہ ہے یہ اسی قدر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ان کا صفائی مہم کی افتتاحی تقریب میں کہنا تھا کہ ہم کراچی کو صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔ کراچی کی سڑکیں روزانہ 30 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ پیدا کرتی ہیں۔ کراچی کو آج صاف نہ کیا گیا تو یہ ملک کا سب سے گندہ شہر بن جائیگا۔  انھوں نے کراچی صفائی مہم کو "لیٹس کلین کراچی" کا نام دے رکھا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نالوں سے کوڑا کرکٹ نکالنے والوں کیلئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مشینری سے زیادہ اہم ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ٹویٹ میں نالوں میں اتر کر صفائی کرنے والے ملازمین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا: 'جہاں مشینیں نہیں پہنچ سکتیں، انسان پہنچ گئے'۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر "لیٹس کلین کراچی" مہم پر تنقید کر رہے ہیں اور یہ ہی وہ لوگ ہیں جو کراچی کے ایک عرصہ تک حکمران رہے لیکن افسوس کہ کراچی کیلئے کچھ نہ کیا۔

دوسری طرف صفائی مہم میں شامل رجاکار اپنی جان خطرے میں ڈال کر نالوں سے کچرا نکال رہے ہیں۔ علی زیدی نے نالے صاف کرنے والوں کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ 'انشاء اللہ جتنا مجھ سے ہوسکا ، میں ان عظیم لوگوں کیلئے خصوصی انعام کا اعلان کروں گا۔