Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

عید کی چھٹیوں میں کتنے دن سی این جی بند رہے گی؟ جانئے

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 04:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی : سندھ کے سی این جی صارفین کیلئے خوشخبری آئی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے دوران آئندہ ہفتے صرف ایک دن سی این جی اسٹیشن بند ہوں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر تمام سی این جی اسٹیشنز اگلے ہفتے صرف 1 دن جمعہ 16 اگست کو 24 گھنٹے کیلئے بند ہوں۔

ادھر وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی قسم کی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی اور 11 اگست کی شام سے 14 اگست کی شام تک پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر کسی بھی قسم کی خرابی کو دور کرنے کیلئے ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی۔ عید کے دنوں میں شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنے سے بچانے کیلئے ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور مانیٹرنگ کا انتظام بھی کیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے 12 سے 15 اگست تک چھٹیوں  کا اعلان بھی کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پیر سے جمعرات تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ  جمعہ 16 اگست کو سرکاری دفاتر کُھلیں گے۔