بھارت کا ڈرامہ بھارتی چینل پر ہی بے نقاب
نئی دہلی: بھارتی چینل کے رپورٹر نے خود ہی کشمیریوں کی مودی سرکار سے نفرت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
رپورٹر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ڈھونڈ سکا جو بھارت کے حق میں بات کرے۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ بھارت کے حمایتی تھے آج مخالف سمت میں کھڑے ہیں۔
بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے کشمیر میں امن سے متعلق بیان کو رپورٹر نے ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عام کشمیری عوام وادی میں شدید تکلیف میں ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے لگایا گیا کرفیو جاری ہے جس کے باعث کشمیر کے باسی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
وادی چنار کے کونے کونے میں قابض بھارتی فوج تعینات ہے جبکہ دیگر علاقوں سے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ منقطع ہے۔
احتجاج کے ڈر سے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سروسز بند کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب مظاہروں کے خوف سے قابض فوج آنسو وگیس اور پیلٹس کا استعمال کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کشمیری عوام روزمرہ کی اشیا کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ دکانوں میں ضرورت اشیا کی شدید قلت بھی ہو گئی ہے۔
Comments are closed on this story.