Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شعیب اختر نے خطرناک یارکرز کی ٹپس بتادیں

شائع 09 اگست 2019 05:06pm

shoaibakhter

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر خطرناک یارکرز کروانے کی ٹپس بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں راولپنڈی ایکسپریس نے مختلف قسم کے باؤنسرز مارنے کے طریقے بتائے تھے اور اب انہوں نے خطرناک یارکرز کی ٹپس بھی مداحوں سے شیئر کردی ہیں۔

اگر آپ بھی فاسٹ بولرز ہیں اور کارآمد یارکرز کروانا چاہتے ہیں تو شعیب اختر کی جانب سے بتائی جانے والی ان ٹپس پر ضرور عمل کریں۔