Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بلاول

شائع 09 اگست 2019 04:04pm

billimagee

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ سیلیکٹڈ کوسلیکٹڈ نہ کہوں توکیا کہوں ۔ پیپلزپارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی  ۔

 اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال میں فریال تالپورکی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فریال تالپورخرابی طبیعت خرابی کی وجہ سے کورٹ نہیں جا سکی اوران کی غیر موجودگی میں ریمانڈ ہوگیا ۔ نیب آفسیرزچاہتے ہیں کہ فریال تالپورکواٹھا کرجیل لے جاتے ہیں اسپتال میں مریض کو جب تک ڈاکٹر نہیں کہے گا نہیں جا سکتے ۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سیلیکٹڈ کو سلیکٹڈ نہ کہوں تو کیا کہوں ۔

  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کشمیرکے مسئلے پرخاموش نہیں رہیں گے۔ ظلم کے خلاف آوازاٹھاتے رہیں گے ۔