Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پاک بھارت دوستی بس سروس بند کرنے کا اعلان

شائع 09 اگست 2019 03:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

قومی سلامتی کمیٹی نے پاک بھارت دوستی بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھی قومی سلامتی کمیٹی کے پاک بھارت دوستی بس سروس بند کرنے کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کو بھی بند کیا جاچکا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس کے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم جب تک میں وزیر ہوں یہ دوبارہ بحال نہیں ہوگی۔