Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شعیب ملک نے کینیڈا کی لیگ میں 2 شیشے توڑ ڈالے

اپ ڈیٹ 09 اگست 2019 04:15pm
اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کینیڈا لیگ میں شیشے توڑ ڈالے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کینیڈا لیگ میں شیشے توڑ ڈالے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہ دے کر شعیب ملک کا دل توڑا تو وہ کینیڈا لیگ میں شیشے توڑ کر غصہ نکالنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کینیڈا لیگ میں بیٹنگ کے دوران 2 سکسرز ایسے مارے جن پر انہوں نے میدان کے شیشے توڑ دیئے، شیشوں پر گیند لگتے ہی ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی اور اسٹاف اِدھر اُدھر بھاگنے لگے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔