Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

عید سرپر ، مویشی منڈی میں رش بڑھ گیا

شائع 09 اگست 2019 02:57pm

cattleimagee

عید جوں جوں قریب آرہی ہے۔ کراچی کی مویشی منڈی میں رش بڑھتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے بعد خریدارچاہتے ہیں کہ جلدازجلد قربانی کے جانور خرید لئے جائیں ۔

 سپرہائی وے کی مویشی منڈی میں  عید قریب آتے ہی  خریداری زروں پر ہیں ،  کہیں ریٹ پر نوک جھونک تو  کہیں بھاؤ تاؤ کے دلچسپ مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں ۔

 انتظامیہ کی سہولت فراہم کرنے کی بھرپورکوشش  فی جانور سولہ لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے،  چارے کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

  منڈی میں زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ بیس لاکھ کا  جانور جو پہلے ہی ہفتے میں فروخت کیا جاچکا ہے،  جبکہ منڈی میں اس وقت پچاس لاکھ سے لے کر   اسی ہزار تک کا جانور بھی دستیاب ہے۔

 کراچی میں بارش کی پیشگوئی نے خریداروں   میں بے چینی بھی پیدا کردی ہے، وہ جلد از  قربانی کا جانور گھر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔