Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارت سے تجارت معطل کرنیکی منظوری

اپ ڈیٹ 09 اگست 2019 03:59pm

ashiqimagee

 

وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں اورتھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسے متعلق پاکستان اپنےموقف پرقائم ہے۔پاکستان کشمیرکے مسئلے پرایک انچ بھی پیچھےنہیں ہٹے گا۔ شہبازشریف کو یاد دلانا ضروری ہے کہ مودی پاکستان کیوں آیا تھا۔ کلبھوشن 17دفعہ بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان کیسے آتا رہا؟

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں بڑی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دی ۔

اجلاس میں نیشنل فرٹیلائزر کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2019 کی تشکیل نو کی سمری کی منظوری دی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے ایرا کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کی تقرری کی سمری بھی  منظورکرلی ۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے  ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمانی قرارداد کے تناظرمیں مختلف فوکل گروپ بنادیئے گئے، مسئلہ کشمیرسے متعلق پاکستان اپنےموقف پرقائم ہے۔پاکستان کشمیرکے مسئلے پرایک انچ پیچھےنہیں ہٹے گا۔ یواین سیکریٹری جنرل کابیان پاکستان کےمؤقف کی عکاسی کرتا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید نے تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی تجویز کابینہ کے سامنے رکھی تو فواد چودھری نے مخالفت کی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو بھی اڑے ہاتھوں لیا اور کہا  شہبازشریف کو یاد دلانا ضروری ہے کہ مودی کیوں آیا تھا۔ ۔کلبھوشن 17دفعہ بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان آیا۔ نوازشریف کلبھوشن کا نام لینے سے شرماتے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وزارتیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے تجاویزکابینہ اجلاس میں لائیں گی ۔ نوجوانوں اورمزدوروں کوخصوصی مراعات دی جائیں گی ۔ غریبوں اور مسکینوں کیلئےلنگرخانےکھولےجائیں گے ۔  ہمارے رضاکار اورپاکستانی قوم کے بیٹے کراچی کاکچراصاف کررہے ہیں ۔ کراچی میں سیوریج کااسٹرکچرتباہ ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کم کرنےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں ۔ ملک کی بہتری اورسلامتی حکومت کی ترجیح ہے ۔