Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

نازیبا حرکت پر اداکارہ سارہ خان نے ہدایتکار کو تھپڑ رسید کردیا

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019 01:43pm

sarakhan

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنے ہنر کا لوہا منوایا اور انڈسٹری میں قدم جمالئے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے جس کے انہوں نے دلچسپ جوابات بھی دیئے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو اپنے کیریئر کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے بتایا کہ 'میں نے ذرا سا بھی اسٹرگل نہیں کیا ہے، آتے ساتھ ہی میں نے پہلا ڈرامہ سائن کرلیا'۔

سارہ نے بتایا کہ ایک جگہ مجھے پروڈیوسر ملے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ ڈرامہ کریں گی تو میزبان نے دخل اندازی کرتے ہوئے بولا کہ 'پروڈیوسر نے ڈنر پر چلنے کا کہا ہوگا' جس کے جواب میں سارہ نے کہا کہ اگر ڈنر پر چلنے کا کہا ہوتا تو وہ مجھ سے مار کھاتا۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ سنگل ہیں یا ڈبل تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 'ایکسٹرا سنگل' ہوں۔

شادی کے حوالے سے ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا 'ابھی میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں لیکن اگر مجھے کوئی ایسا لڑکا دِکھ گیا جو دیکھتے ہی مجھے پسند آجائے تو اگلے ہی دن شادی کرلوں گی'۔

میزبان نے سوال کیا کہ کبھی آپ کے ساتھ کوئی گڑبڑ ہوئی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ 'ہاں میں نے اپنے دوسرے ڈرامے کے اندر اپنے ڈائریکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں نے ڈر کی وجہ سے تھپڑ ماردیا تھا، ہم ایک میک اپ روم میں تھے تو میں نے سوچا یہاں تو کوئی بھی نہیں ہے تو کسی کو کیسے پتا چلے گا کہ میں نے تھپڑ مارا ہے، پھر باہر جاکر میں چلّائی اور جب وہ چیختا ہوا باہر آیا تو میں نے ایک اور تھپڑ ماردیا'۔

انہوں نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'میرے ڈائریکٹر مجھے فلم پر لے جانا چاہتے تھے مگر میں ایسا نہیں چاہتی تھی، انہوں نے ضد کرتے ہوئے میرا ہاتھ پکڑ لیا جس پر میں نے انہیں تھپڑ رسید کردیا'۔

انہوں نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر یہ بھی کہا کہ میری شادی ایک سال کے اندر ہوجائے گی۔

اس دلچسپ انٹرویو کے دوران ان سے مزید کیا کیا سوالات پوچھے گئے ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔