Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

اوگرا: کمرشل صارفین کے ماہانہ کم از کم بل میں اضافہ

شائع 09 اگست 2019 01:46pm

gasimagee

اوگرا نے گھریلوصارفین کےعلاوہ دیگرتمام کٹیگریز کے لیےگیس کے ماہانہ کم ازکم  بل میں اضافہ کردیا ہے،اوگرا کی جانب سے اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

اوگرا نے گیس کے ماہانہ کم ازکم  بل میں اضافہ کردیا،اضافہ گھریلوصارفین کےعلاوہ دیگرتمام کٹیگریزکیلئے کیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ اسپیشل کمرشل صارفین کاکم ازکم ماہانہ گیس بل 6415روپے کردیاگیا۔

آئس فیکٹریز کا کم سے کم ماہانہ بل 6415 روپے کردیا گیا ہے۔جنرل انڈسٹریل سیکٹر کے لیے  کم سے کم ماہانہ بل 36449 روپے کردیاگیا۔

پانچ زیروریٹڈ سیکٹرز کیلئے گیس کاکم سے کم بل 28060 کردیاگیاہے۔سی این جی سیکٹر کیلئے کم سے کم ماہانہ بل 45803 کردیاگیا۔ پاور اسٹیشنز کیلئے گیس کا کم ازکم ماہانہ بل 29416 روپے کردیاگیاہے۔