Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وفاقی کابینہ اجلاس، شیخ رشید اور فواد چوہدری میں تلخ کلامی

شائع 09 اگست 2019 01:44pm

fawadimagee

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمجھوتہ اورتھرایکسپریس کی بندش کی معاملے پرشیخ رشید اور فواد چوہدری میں اختلاف ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شیخ رشید آاور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے۔ فواد چوہدری کا موقف تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے دونوں اطراف کے منقسم خاندان مل بیٹھتے ہیں۔

تاہم وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان کی جانب سے شیخ رشید کے موقف کی تائید کی گئی ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس اوردیگرٹرینوں سے قابل اعتراض اشیاء ہمارے ملک میں آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمجھوتہ اورتھرایکسپریس کا جاری رہنا کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔