Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیلئے ایک اور بُری خبر

شائع 09 اگست 2019 12:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد اب انہیں ایک اور دھچکا پہنچ گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مکی آرتھر کو انگلش ٹیم کی کوچنگ ملنے کے امکانات بھی بہت کم ہوگئے ہیں، وہ انگلش کوچ ٹریور بیلس کے متبادل کی دوڑ میں بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ٹریور بیلس کی جگہ کسی ٹھنڈے دل و دماغ کے مالک کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے بیلس کی کوچنگ میں ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تاہم وہ حالیہ ایشز سیریز کے بعد عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے کیونکہ انہیں آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کو جوائن کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جذباتی پن کی وجہ سے مکی آرتھر کو انگلش ٹیم سے وابستہ کرنے کے امکانات نہ کے برابر ہیں جبکہ وہ سری لنکا کی کوچنگ ریس سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔