Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد کا لاہور کا دورہ

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 06:19pm

qwrqwrqwrqwrqwrwrq

لاہور: کراچی کے بعد سری لنکن کرکٹ  بورڈ کے چار رکنی سیکیورٹی وفد کا لاہور کا دورہ، وفد نے سیف سٹی اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد کے سربراہ موہن ڈی سلوا نے سکیورٹی کو بہترین قرار دے دیا۔

پاکستان سری لنکا مجوزہ ٹیسٹ سیریز، سیکیورٹی وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا، وفد نے سیف سٹی کا دورہ کیا۔

پولیس افسران نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، بعد میں وفد نے قذافی اسٹیڈٰیم لاہور پہنچے، ڈریسنگ روم سمیت اسٹیڈیم کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی وفد نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے  بھی ملاقات کی۔

وفد جمعہ کے سری لنکا واپس لوٹے گا اور سفارشات سری لنکن بورڈ کو پیش کرے گا۔