سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد کا لاہور کا دورہ
لاہور: کراچی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چار رکنی سیکیورٹی وفد کا لاہور کا دورہ، وفد نے سیف سٹی اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد کے سربراہ موہن ڈی سلوا نے سکیورٹی کو بہترین قرار دے دیا۔
پاکستان سری لنکا مجوزہ ٹیسٹ سیریز، سیکیورٹی وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا، وفد نے سیف سٹی کا دورہ کیا۔
پولیس افسران نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، بعد میں وفد نے قذافی اسٹیڈٰیم لاہور پہنچے، ڈریسنگ روم سمیت اسٹیڈیم کا جائزہ لیا۔
سیکیورٹی وفد نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے بھی ملاقات کی۔
وفد جمعہ کے سری لنکا واپس لوٹے گا اور سفارشات سری لنکن بورڈ کو پیش کرے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.