Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'کشمیر میں حالیہ صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں'

شائع 08 اگست 2019 05:53pm

un

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر میں حالیہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں حالیہ صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا موقف سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے۔

شملہ معاہدے کی رو سے بھی کشمیر کا حل پر امن طریقے اور سلامتی کونسل کے چارٹر کے مطابق ہونا قرار پایا تھا، کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں اور قدغنیں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

فریقین سے اپیل ہے کہ وہ جموں کشمیر کے معروضی حالات اور زمینی حقائق تبدیل کرنے سے گریز کریں۔