Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

شائع 08 اگست 2019 04:02pm

airlineimagee

جدہ سے پشاور پہنچنے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے ٹائر پھٹ گئے۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت فائر ٹینڈر طلب کرلیے۔ پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کنٹرول کیا۔ طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔

 ترجمان نجی ایئر لائن کے مطابق طیارے کے لینڈنگ کے وقت ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے ٹائر ڈی فریڈ ہوگئے۔