مریم نواز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا
مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز سمیت شریف فیملی کے چار افراد کو کل مخلتف مقدمات میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔جبکہ منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث مسلم لیگ نواز کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، انکے صاحبزادے شہباز ، مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو مخلتف مقدمات میں نیب عدالت پیش کیا جائے گا۔
شہباز شریف اور انکے صاحبزادے کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ نیب حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کا مطالبہ کرے گی جبکہ شہباز شریف ان مقدمات میں پہلے سے ہی ضمانت پر رہا ہیں۔
چودھری شگر مل کیس میں نیب کی زیر حراست مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ چنیوٹ مائینز کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء سبطین خان کو بھی احتساب عدالت لایا جائے گا۔
مسلم لیگ نواز پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے نارکوٹکس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نواز کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں کو پارٹی قائدین سے اظہار یکجہتی کے لئے نیب کوٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.