Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

باپ کا قتل، درندہ صف بیٹا گرفتار

شائع 08 اگست 2019 03:57pm

arrestedimage

لاہور پولیس نے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا،مقتول کے درندہ صفت سگے بیٹے کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔

  لاہور گجر پورہ کے علاقے میں چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،مقتول عبدالرزاق کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کرنے والے اس کے سگے بیٹے ملزم شعیب اور اس کے 3ساتھی عمران علی، عاصم علی اور محمد جمیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

انواسٹی گیشن پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وقوعہ کی کڑیاں ملاتے ہوئے ملزمان کا سراغ ملا،ملزم شعیب نے گھریلو لڑائی سے تنگ آ کر دوستوں کو پیسوں کا لالچ دیا اور اپنے باپ عبدالرزاق کو قتل کروایا اورلاش جنگل میں پھینک دی تھی۔

ملزمان نے مقتول کو سر اور پیٹ میں گولیاں مارتھی،مقتول کے بیٹے ملزم شعیب نے باپ کو قتل کروانے کے بعد اپنی ہی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔