Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سی پیک اتھارٹی کی تشکیل کی منظوری

شائع 08 اگست 2019 03:54pm

cpackimagee

قومی ترقیاتی کونسل کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں  سی پیک اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ، اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

 وزیراعظم  کی زیرصدارت قومی ترقیاتی کونسل کا پہلا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے شرکت کی۔

 اجلاس میں اجلاس میں بلوچستان کے ترقیاتی  اور گوادر کے ماسٹر پلان پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں فاٹا انضمام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں خیبرپختون خوا میں ضم شدہ علاقوں کی ترقی کے پلان پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال اور باڈر مینجمنٹ پر بات کی گئی ۔

قومی ترقیاتی کونسل نے نیشنل کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان میں معدنیات  سے متعلق صوبے کو4زونز میں تقسیم کیا جائے گا ۔ اجلاس میں تیل و گیس کے شعبے میں 4 نئے بلاکس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

 سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔ گڈانی پورٹ اور حب میں اسپیشل اکنامک زون بنانے کی رپورٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ  کے لئے کام کرے گی ۔