Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بے نامی جائیدادیں رکھنےوالوں کیخلاف گھیرا تنگ

شائع 08 اگست 2019 02:28pm

buildgingsimage

پنجاب حکومت نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کے موثر نفاذ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

 پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ جبکہ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نائب سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون شامل ہیں۔ مجاز اتھارٹی معاونت کیلئے مزید ارکان بھی نامزد کرسکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی قانون کے نفاذ اور بے نامی جائدادوں کی چھان بین کیلئے موثر پالیسی مرتب کرے گی اور متعلقہ وفاقی اداروں کے ساتھ موثر رابطہ یقینی بنائے گی۔ وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کمیٹی بے نامی جائیدادوں کے خلاف بلاتاخیر کارروائی شروع کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کیخلاف مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔