Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مریم نواز کی گرفتاری، وزارت داخلہ میں اہم اجلاس

شائع 08 اگست 2019 02:24pm

maryamimagee

نیب کی جانب سے مریم نوازکی گرفتاری کے بعد وزارت داخلہ میں ہنگامی اجلاس امن وامان کی صورتحال پرغور کیا گی اور فیصلہ کیا گیا کہ  ہنگامہ اروائی اور احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

 وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ کی زیرصدارت اجلاس میں آئی جی اسلام آباد ،سیکرٹری داخلہ پنجاب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکی گرفتاری کے بعد امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لئے گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی بدامنی سے سختی سے نمٹا جائے گا اس حوالے سے پولیس کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں آئی اسلام اباد عامرذوالفقارنے اسلام اباد میں سیکورٹی کے صورتحال  سے آگاہ کیا ۔ اسلام اباد میں نیب حکام کی سیکورٹی کوبڑھا دیا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ کوپنجاب کی مجموعی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ۔