Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل میں اٹھانے کا اعلان

شائع 08 اگست 2019 02:21pm

qureshiimagee

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں لے جانے کا اعلان کردیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری جبر اور تشدد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلیے بھارت نیا ناٹک رچا سکتا ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینا غلط ہے۔مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔28 ممالک کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بھارت کے ساتھ سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی، سفارتکاروں کی نقل و حمل بھی محدود کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی جانب سے فضائی حدود محدود کرنے کی خبر تردید اور ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بند کیے جانے کی تصدیق کی۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت کی طرف سے پلوامہ ٹو جیسا ڈرامہ رچا سکتا ہے اور کوئی نیا آپریشن کیا جاسکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری جبر اور تشدد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلیے بھارت نیا ناٹک رچا سکتا ہے، ہم کسی بھی جارحیت سے خلاف اپنا تحفظ کریں گے اور محتاط رہیں گے۔