Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شرجیل خان کی واپسی کی خبریں، رمیز راجہ پھٹ پڑے

شائع 08 اگست 2019 12:20pm

ramiz

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ شرجیل خان کی واپسی کی خبروں پر پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں شرجیل خان کی جانب سے پی سی بی بحالی پروگرام کیلئے درخواست دینے پر سخت تنقید کی۔

ان کا کہنا ہے کہ 'کیا ہمارے پاس بلے باز ختم ہوگئے کہ ہم ان ہی لوگوں کو واپس لارہے ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ کا نام ڈُبایا ہے'۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ 'ہم داغدار کرکٹرز کو واپس لانے پر کئی مرتبہ نقصان اٹھا چکے ہیں لیکن ہم پھر بھی صرف ان کے ٹیلنٹ کی وجہ سے واپس بلالیتے ہیں'۔

رمیز راجہ نے مشورہ دیا کہ 'ہمیں اس معاملے میں کسی صورت بھی بے تاب نہیں ہونا چاہیئے اور ایسے کھلاڑیوں کو واپس لانے کے بجائے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہئے تاکہ وہ سیکھ سکیں اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں'۔

کوچنگ اسٹاف کو فارغ کرنے سے متعلق بھی انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہادرانہ فیصلہ ضرور ہے مگر یہ بالکل درست فیصلہ ہے۔