Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش

شائع 07 اگست 2019 05:45pm

mirimage

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ پابندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ اورکہا ہے کہ اس سے وہاں پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوگی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بلیک آوٹ کو نئی سطح کا قرار دیا گیا ۔ بیان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق جولائی میں جاری رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ، اورکہا گیا کہ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکام مخالف سیاسی رہنماوں کو دبانے کیلئے قید سمیت دیگر ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

بیان میں  مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج کا بھی حوالہ دیا گیا اورکہا کہ وہاں پر ان مظاہروں کیخلاف اضافی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے ماورائے عدالت قتل اور تشدد کے باعث افراد سنگین نوعیت کے زخمی ہورہے ہیں۔

بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پابندوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے وہاں پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید سنگین ہوگی۔ کیونکہ وہاں پر اس وقت ہر طرح  کے ذرائع و مواصلات پر  پابندی لگادی گئی ہے۔ جبکہ سیاسی رہنماوں کو بھی گرفتار کیاجارہا ہے اور پر امن اسمبلی کے اجلاس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ جس سے مقبوضہ کشمیر کی مستقبل کی پوزیشن سے متعلق بحث کے مواقعے بھی مفقود ہوگئے ہیں۔

بیان میں  بھارت کو معلومات کی فراہمی سے متعلق عالمی قوانین کی یاد دہانی بھی کروائی گئی اور کہا گیا کہ ان قوانین کی توثیق اسنے بھی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ لیکن مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کسی بھی قسم کی معلومات موصول نہ ہونا باعث خود ایک تشویشناک بات ہے۔