Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کو فارغ کردیا

اپ ڈیٹ 07 اگست 2019 05:53pm

staff

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کی چھٹی کردی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنےکا اعلان کردیا۔

کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور، پی سی بی کا کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنےکا اعلان۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود  اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کو فارغ کردیا گیا۔

کرکٹ کمیٹی کے تمام ارکان نے ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنےکا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔

چاروں عہدوں پرنئی تعیناتی کیلئے جلد اشتہار جاری کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے تمام کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک طویل اور جامع عمل کے بعد اپنی سفارشات تیار کیں اور نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا۔

احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کی بہتری کیلئے فیصلےکرتا رہےگا۔