مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام، چین کی مخالفت
چین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کی مخالفت کردی ، ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ معاملہ ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں اسکے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاہدہ ہے۔
چینی سفیر نے زوردیا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیئے۔
چینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن اور کشمیری عوام کیلئے پاکستان اور بھارت ذمے دارانہ رویئے کا مظاہرہ کریں گے۔
اس سوال کے جواب میں کہ چین کا سیکیورٹی کونسل میں کیا کردار ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بیجنگ سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے اور اس حوالے سے خطے میں امن و استحکام سے متعلق چین کی خصوصی ذمے داری بنتی ہے۔
Source: Radio Pakistan
Comments are closed on this story.